ابنا: پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون حملوں کے خلاف تحریک کے سلسلے میں پاکستان پہنچے والے امن کے داعی وفد نے اسلام آباد میں امریکہ کے سفارت خانے کو پہنچائے گئے ایک خط میں ڈرون حملوں کا یہ سلسلہ فوری طور پر بند کرکے ڈرون پالیسی کو امریکی اور بین الاقوامی قانون کے تابع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امن وفد کی سربراہ سابق امریکی سفارت کار این رائٹ نے جسٹ فارن پالیسی نامی تنظیم کی جانب سے یہ خط سفارت خانے کے ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ کو دیا جس پر امریکہ کے26 نامور مصنفین، فلم سازوں، پروفیسروں اور ایک نوبل انعام یافتہ شخصیت نے دستخط کۓہیں۔ اس کے ساتھ تین ہزار دیگر امریکیوں کی طرف سے دستخط شدہ دستاویزات بھی امریکی قائم مقام سفیرکے حوالے کی گئیں۔
مذکورہ وفد ڈرون حملے بند کرانے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان میں سول سوسائٹی کی تنظیموں، امریکی اور مقامی عہدے داروں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہا ہے۔ وفد نے تحریک انصاف کے وزیرستان مارچ میں بھی شامل ہونے کا اعلان کیا ہے – امریکہ کے قائم مقام سفیر رچرڈ ہوگلینڈ نے تحریک انصاف کے امن مارچ میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی وفد کو یقین دلایا ہے کہ امن مارچ کے موقع پر امریکا ڈرون حملے نہیں کرے گا، تاہم امریکی وفد کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایسا اس لیے کرے گا کہ مارچ میں خود امریکی شہری بھی شریک ہوں گے.
.....
/169